جون کے پورے مہینے موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

جون کے پورے مہینے موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے سب سے بڑی خوشخبری سنا دی
جون کے پورے مہینے موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات نے جون کے مہینے میں شدید گرمی نہ پڑنے کی خوش خبری سنادی اور کہا ہے کہ وقفے وقفے سے بارشیں ہوتی رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جون میں شدید گرمی کا امکان نہیں بلکہ وقفہ وقفہ سے بارشیں ہوتی رہیں گی۔17 جون کے بعد بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے۔علاوہ ازیں پنجاب، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔سندھ اور بلوچستان بدستور گرمی کی لپیٹ میں رہے۔ دادو، سبی، تربت میں درجہ حرارت 44 ڈگری، موہن جو دڑو 43، سکھر،کوئٹہ 34 اور کراچی میں 36 ڈگری رہا۔جموں میں درجہ حرارت 33، سری نگر 24 اور لیہہ میں 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

ماحولیات -