ڈی ای او ایلیمنٹری ایجوکیشن لاہور رائے افضال حسین کورونا کے باعث انتقال کر گئے

ڈی ای او ایلیمنٹری ایجوکیشن لاہور رائے افضال حسین کورونا کے باعث انتقال کر ...
ڈی ای او ایلیمنٹری ایجوکیشن لاہور رائے افضال حسین کورونا کے باعث انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی ای او ایلیمنٹری ایجوکیشن لاہور سٹی رائے افضال حسین بوجہ کورونا وائرس انتقال کر گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی میں ڈی ای اوکے عہدے پرتعینات رائے افضال حسین کو 27 مئی کو کورونا تشخیص ہوا تھا۔ جس پر ڈی ای او ایلیمنٹری کو میو ہسپتال لے جایا گیا۔ جہاں کچھ دن بعد ان کی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی۔ بعد ازاں گزشتہ رات آکسیجن کی شدید کمی اور ان کی خراب صحت کے باعث انہیں بحریہ ہسپتال لے گئے۔ جہاں آدھے گھنٹے بعد وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔
رائے افضال حسین شاہدرہ میں رہائش پذیر تھے۔ انہوں نے ایجوکیشن میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی تھی۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر رائے افضال حسین کی اہلیہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔ جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین رانا لیاقت علی کے مطابق رائے افضال شفیق اور مہربان انسان تھے ، ان کی وفات سے اساتذہ نیک افسر سے محروم ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس کے حملوں میں شدت آگئی، 24 گھنٹے کے دوران لاہور میں 812 نئے مریض، 7 اموات کی تصدیق ہوگئی، کورونا میں مبتلا ڈی ایس پی سی آئی اے عامر ڈوگر انتقال کر گئے، عامر ڈوگر چند روز سے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ لاہور پولیس کے پہلے ہی تین اہلکار شمس، رمضان عالم اور راو¿ جاوید کورونا وائرس کے باعث شہید ہو چکے ہیں، اس سے قبل عامر ڈوگر کی والدہ بھی کورونا وائرس کے باعث چند روز قبل انتقال کر گئی تھیں۔