پنجاب میں لاک ڈاﺅن میں توسیع ، ہفتے میں کتنے دن اور شام کب تک کاروبار کھلے رکھنے کی اجازت ہو گی ؟ اعلان ہو گیا

پنجاب میں لاک ڈاﺅن میں توسیع ، ہفتے میں کتنے دن اور شام کب تک کاروبار کھلے ...
پنجاب میں لاک ڈاﺅن میں توسیع ، ہفتے میں کتنے دن اور شام کب تک کاروبار کھلے رکھنے کی اجازت ہو گی ؟ اعلان ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب حکومت نے لاک ڈاون میں 15 جون تک توسیع کردی ہے جب کہ کاروباری مراکز ہفتے میں 5 دن صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں تمام تعلیمی ادارے،شادی ہال،ریسٹورنٹ،پارک اورسنیماہال بند رہیں گے جب کہ سماجی و مذہبی اجتماعات، کھیل کی سرگرمیوں کے لیے اکٹھے ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کاروباری مراکز پیر سے جمعے تک صبح 9 سےشام 5 بجے تک کھلے رہیں گے اور میڈیکل اسٹور،پنکچرشاپ،آٹا چکی تندور،زرعی ورکشاپس 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت ہے جب کہ کریانہ اسٹورصبح 9 سےشام 7بجے تک پورا ہفتہ کھلے رہیں گے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے کال سینٹرز کو 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے جب کہ بین الاضلاع ٹرانسپورٹ بھی 24 گھنٹے چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔صوبے کے تمام چرچ صرف اتوارکو صبح 7 سے شام 5 بجے تک عبادت کے لیے کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق نوٹیفکیشن 15جون تک نافذالعمل رہے گا۔ خیال رہے کہ پنجاب میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد27 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 540 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -