نیب کا شہباز شریف کو عدالت جانے سے قبل گرفتار کرنے کا فیصلہ

نیب کا شہباز شریف کو عدالت جانے سے قبل گرفتار کرنے کا فیصلہ
نیب کا شہباز شریف کو عدالت جانے سے قبل گرفتار کرنے کا فیصلہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو عدالت جانے سے قبل گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق نیب کی ٹیمیں شہباز شریف کی گرفتاری کےلئے متحرک ہو چکی ہیں، اپوزیشن لیڈر کو آج عدالت جانے سے قبل گرفتار کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے شہباز شریف کی گرفتاری کےلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں، گزشتہ روز بھی نیب نے ان کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے تھے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے باہر پولیس اور اینٹی رائٹ فورس تعینات کر دی گئی ہے، اس دوران نیب ٹیمیں لاہور ہائی کورٹ کے اندر اور اطراف میں موجود رہیں گی۔

واضح رہے کہ منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیس میں میاں شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر آج سماعت ہوگی، جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ اس درخواست کی سماعت کرے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -