شہبازشریف منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیس،ہائیکورٹ کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات،راناثنااللہ کو ریگل چوک پر روک لیاگیا

شہبازشریف منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیس،ہائیکورٹ کے اطراف پولیس کی بھاری ...
شہبازشریف منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیس،ہائیکورٹ کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات،راناثنااللہ کو ریگل چوک پر روک لیاگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہو گی ،لاہور پولیس کے ایک ہزارافسران واہلکارہائیکورٹ کے اطراف تعینات ہیں ،راناثنا اللہ کوپولیس نے ریگل چوک پرروک لیا ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق شہبازشریف کی عبوری ضمانت کیلئے درخواست پر سماعت آج ہو گی ،ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ سماعت کرے گا ،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،لاہور ہائیکورٹ کے باہرواٹرکینن پہنچا دی گئی،پولیس نے لیگی کارکنوں کو بھی داخلے سے روک دیا ،راناثنا اللہ کوپولیس نے ریگل چوک پرروک لیا ،لاہور پولیس کے ایک ہزارافسران واہلکارہائیکورٹ کے اطراف تعینات ہیں، ریگل ، جی پی او اوراستنبول چوک سمیت متعدد جگہ پولیس ناکے لگے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -