شمالی وزیرستان : مدرسے کی چھت گرنے سے7 بچے جاں بحق، متعدد زخمی

شمالی وزیرستان : مدرسے کی چھت گرنے سے7 بچے جاں بحق، متعدد زخمی
شمالی وزیرستان : مدرسے کی چھت گرنے سے7 بچے جاں بحق، متعدد زخمی

  

شمالی وزیرستان (ڈیلی پاکستان آن لائن)شمالی وزیرستان میں مدرسے کی چھت گر نے سے سات بچے جاں بحق اور13 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔چھت گرنے کا واقعہ شمالی وزیرستان کی تحصیل شوہ میں پیش آیا اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ گزشتہ شب پیش آیا جس کے بعد ملبہ ہٹانے کا کام ساری رات جاری رہا۔ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ چھت تلے15 سے زائد افراد موجود تھے۔ مدرسے کی چھت اور دیواریں کچی مٹی سے تعمیر کی گئی تھیں اور لوگوںنے بیلچوں کی مدد سے ملبہ ہٹایا۔افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچی اور اہلکاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

چھت گرنے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے کو ہٹایا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق ہونے والے بچوں اور زخمیوں کی شناخت فی الحال ظاہر نہیں گئی۔ہسپتال منتقل کیے گئے زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔ مدرسے کی چھت گرنے سے زخمی اور ہلاک شدگان کے لواحقین کو اطلاع کر دی گئی ہے اور وہ مختلف علاقوں سے جائے حادثہ پر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -FATA -وزیرستان -