شہبازشریف کی عدالت پہنچنے سے پہلے گرفتاری کاخدشہ،ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر

شہبازشریف کی عدالت پہنچنے سے پہلے گرفتاری کاخدشہ،ہائیکورٹ میں متفرق ...
شہبازشریف کی عدالت پہنچنے سے پہلے گرفتاری کاخدشہ،ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہبازشریف کی اثاثہ جات کیس میں عبوری ضمانت کیلئے عدالت پہنچنے سے پہلے گرفتاری کے خدشے کے باعث ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی ،پاکستان بار کونسل اورلاہورہائیکورٹ بار نے متفرق درخواست دائرکردی۔

درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ شہباز شریف نے عبوری ضمانت کیلئے رجوع کررکھاہے،عبوری ضمانت کیلئے عدالت پہنچناشہبازشریف کا قانونی حق ہے، پولیس نے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر آج سماعت ہوگی۔لاہور ہا ئیکورٹ کا 2 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس میں لاہور ہائیکورٹ میں عبوری درخواست ضمانت دائر کی ہے۔ سابق جج شریف حسین بخاری کے انتقال کے باعث اس پر سماعت نہ ہوسکی۔

خیال رہے شہباز شریف نے گزشتہ روز آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کیس میں متوقع گرفتاری سے بچنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کی تھی۔

چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نیب کی طرف سے زیر التوا انکوائری میں گرفتار کئے جانے کا خدشہ ہے، میں تواتر کیساتھ تمام اثاثے ڈکلیئر کرتا آ رہا ہوں۔ نیب نے بد نیتی کی بنیاد پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -