پاکستان میں کورونا وائرس کے ایک روز میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آ گئے ، ریکارڈ ٹوٹ گیا

پاکستان میں کورونا وائرس کے ایک روز میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آ گئے ، ریکارڈ ...
پاکستان میں کورونا وائرس کے ایک روز میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آ گئے ، ریکارڈ ٹوٹ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) عید الفطر کے بعد ملک میں کورونا وائرس نے تیزی کے ساتھ پنجے گاڑنا شروع کر دیئے ہیں اور آج ایک روز میں اب تک کے سب سے زیادہ4 ہزار 131 متاثرہ کیسز سامنے آ ئے ہیں جس نے حکام کے ہوش اڑا کر رکھے دیئے ہیں جبکہ انتقال کرجانے والوں کی تعداد 1688 ہو گئی ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 17 ہزار 370 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 4 ہزار 131 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد مجموعی تعداد 80 ہزار 463 ہو گئی ہے ۔

سب سے زیادہ مریض


کورونا کے سب سے زیادہ مریض سندھ میں ہیں جہاں مصدقہ مریضوں کی تعداد 31 ہزار 86 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 29 ہزار 489، خیبر پختونخوا میں 10 ہزار 897، بلوچستان میں 4 ہزار 740، اسلام آباد میں 3 ہزار 188، گلگت بلتستان 779 اور آزاد کشمیر میں 284 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

اموات

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 67 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک بھر میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد ایک ہزار 688 تک جا پہنچی ہے۔کورونا کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 570 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 526، خیبر پختونخوا میں 490، اسلام آباد میں 34، گلگت بلتستان میں 12، بلوچستان میں 49 اور آزاد کشمیر میں 7 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کورونا سے ایک اور رکن اسمبلی کا انتقال

خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی رکن میاں جمشید الدین کاکاخیل کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں، میاں جمشید الدین حلقہ پی کے 63 نوشہرہ سے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے وہ تحریک انصاف کی گزشتہ دور حکومت میں محکمہ ایکسائز کے وزیر رہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -