کراچی:سول ہسپتال کے سابق ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر ظہور احمد کورونا کے باعث انتقال کرگئے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سول ہسپتال کے سابق ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر ظہور احمد کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ صحت سندھ کاکہنا ہے کہ سول ہسپتال کراچی کے سابق ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر ظہور احمد کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔ڈاکٹرظہور احمد میں چند روز قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ،محکمہ صحت سندھ کا مزید کہنا ہے کہ سندھ میں اب تک 9 ڈاکٹر کورونا وائرس سے انتقال کر چکے ہیں ۔