لاہور: سب انسپکٹر خالدحسین کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سب انسپکٹر خالدحسین کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ۔لاہورپولیس میں کورونا وائرس سے شہیدوں کی تعداد5 ہو گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں سب انسپکٹر خالدحسین کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ،سی سی پی او لاہور کاکہنا ہے کہ کورونا سے شہید اہلکاروں کے واجبات کی ادائیگی کیلئے آئی جی سے سفارش کی جائے گی،انہوں نے کہاکہ تمام محکموں میں سب سے زیادہ لاہور پولیس متاثر ہو رہی ہے،لاہور پولیس میں کورونا سے متاثرہ اہلکاروں و افسروں کی تعداد118 ہو گئی ،انہوں نے کہاکہ لاہورپولیس میں کورونا وائرس سے شہیدوں کی تعداد5 ہو گئی ۔