کوروناایک ہفتے میں صوبائی وزیرسمیت 4 ارکان کی جان لے چکا،فواد چودھری کا پارلیمان کے براہ راست سیشن سے گریز کا مشورہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے پارلیمان کے براہ راست سیشن سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاکہ کوروناایک ہفتے میں صوبائی وزیرسمیت 4 ارکان کی جان لے چکا،18 کے قریب ارکان اسمبلی اب بھی کوروناسے متاثرہیں،ہمیں احتیاط کا دامن نہیں چھوڑناچاہئے،ان کاکہنا ہے کہ پارلیمان کے مواصلاتی سیشن کرکے احتیاط کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔