ریاض سے 250 پاکستانی قومی ائیر لائن کے ذریعے پشاور روانہ، سفیرِ پاکستان نے رخصت کیا

ریاض سے 250 پاکستانی قومی ائیر لائن کے ذریعے پشاور روانہ، سفیرِ پاکستان نے ...
ریاض سے 250 پاکستانی قومی ائیر لائن کے ذریعے پشاور روانہ، سفیرِ پاکستان نے رخصت کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پھنسے 250 پاکستانیوں کو لیکر قومی ائیرلائن کی خصوصی پرواز پاکستان روانہ ہوگئی، ائیر پورٹ پر جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے، روانگی سے قبل پاکستانی مسافروں نے قومی پرچم کو چوما اور آبدیدہ ہوگئے. 

ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے مسافروں کو روانہ کیا، راجہ علی اعجاز نے بتایا کہ سعودی عرب میں انتقال کرجانے والے افراد کی میتوں کو پاکستان منتقل کرنے کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے، پشاور کی فلائٹ پر بیس ڈیڈ باڈیز بھیجی جا رہی ہیں جبکہ آئندہ دنوں میں بھی پاکستان جانے والی خصوصی پروازوں کے ذریعے ڈیڈ باڈیز بھیجی جائیں گی. 

سفارت خانہ پاکستان اپنے ہم وطنوں کے ساتھ کھڑا ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں مسائل کو حل کرنے میں بھرپور کام کر رہا ہے، ائیر پورٹ پر مسافروں نے پاکستانی پرچم کو بوسہ دیا اور روانگی سے قبل آبدیدہ ہوگئے. 
 

مزید :

عرب دنیا -