جعلی اکاﺅنٹس اور سولر لائٹس کیس،نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کو کل طلب کرلیا

جعلی اکاﺅنٹس اور سولر لائٹس کیس،نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کو کل طلب کرلیا
جعلی اکاﺅنٹس اور سولر لائٹس کیس،نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کو کل طلب کرلیا

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)راولپنڈی نے وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کوجعلی اکاﺅنٹس اور سولر لائٹس کیس میں کل طلب کرلیا، وزیراعلیٰ سندھ کو تمام متعلقہ کاغذات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نیب راولپنڈی نے وزیراعلیٰ سندھ کوکل طلب کرلیا، مرادعلی شاہ کوجعلی اکاؤنٹس اورسولرلائٹس کیس میں طلب کیاگیاہے ،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کوتیسری بارطلب کیاگیاہے جبکہ وہ ایک بار نیب کے سامنے پیش ہو چکے ہیں ،وزیراعلیٰ سندھ کو تمام متعلقہ کاغذات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔نیب نے سیکیورٹی انتظامات کیلئے اسلام آباد پولیس کوخط لکھ دیا،خط میں کہاگیا ہے کہ نیب دفتر کے باہرسیکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -