تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستانی قونصلیٹ قابل ذکر کام کررہی ہے: چودھری خالد حسین

تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستانی قونصلیٹ قابل ذکر کام کررہی ہے: چودھری خالد ...
تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستانی قونصلیٹ قابل ذکر کام کررہی ہے: چودھری خالد حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان سوشل سنٹر شارجہ چودھری خالد حسین نے کہا ہے کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاﺅن کے دنوں میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی نے قابل ذکر کام کیا ہے۔ دبئی اور دیگر شمالی امارات میں مقیم ضرورتمند پاکستانیوں کو قونصلیٹ کی طرف سے ان کے گھر تک خشک راشن پہنچایا گیا۔ کسی بھی فر دکو لاک ڈاﺅن کے دنوں میں قونصلیٹ آنے کی اجازت نہیں دی گئی بلکہ سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے لوگوں کی ہرممکن مدد کی گئی۔

چودھری خالد حسین نے کہا کہ دبئی اور دیگر امارات میں پھنسے پاکستانیوں کا بھی خیال رکھا گیا جبکہ اب تک ہزاروں پاکستانیوں کو بذریعہ ہوائی جہاز پاکستان بھجوایا جاچکا ہے جبکہ لوگوں کو یہاں سے بھجوانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ تمام تر مجبوریوں اور مشکل حالات کے باوجود قونصلیٹ کے سٹاف نے دن رات کام کر کے عظیم مثال قائم کی ہے جس پر قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کا سٹاف مبارکباد کے قابل ہے۔

چودھری خالد حسین نے کہا کہ دیکھنے میں آیا ہے کہ ہمارے ہم وطن بھائی اکثر جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور انتہا پسندی پر اتر آتے ہیں جو ٹھیک عمل نہیں ہے۔ انہوں نے ہم وطنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مطاہرہ کریں۔ پاکستان جانے کے لیے اپنی باری کا انتظار کریں اور قونصلیٹ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ایک ذمہ دار شہری اور پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔