لاہور میں پولیس نے رانا ثناءاللہ کی گاڑی کو روک کر تلاشی لینے کا کہا تو پھر کیا ہوا؟بڑی خبر آ گئی

لاہور میں پولیس نے رانا ثناءاللہ کی گاڑی کو روک کر تلاشی لینے کا کہا تو پھر ...
لاہور میں پولیس نے رانا ثناءاللہ کی گاڑی کو روک کر تلاشی لینے کا کہا تو پھر کیا ہوا؟بڑی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور پولیس نے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناءاللہ کی گاڑی کو ریگل چوک پر تلاشی کے لیے روک لیا، لیگی رہنما نے میڈیا کے آنے تک گاڑی کی تلاشی دینے سے انکار کردیا۔روزنامہ جنگ کے مطابق لاہور پولیس کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ رانا ثناءاللہ گاڑی کی پہلے تلاشی دیں گے اس کے بعد انہیں یہاں سے آگے جانے دیا جائے گا۔

دوسری جانب لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ جب تک میڈیا نہیں آئے گا میں گاڑی کی تلاشی نہیں دوں گا، مجھے خوف ہے کہ یہ دوبارہ میری گاڑی میں منشیات نہ رکھ دیں۔رانا ثناءاللہ نے اس موقع پر کہا کہ شہبازشریف 11 بجے لاہور ہائیکورٹ پہنچیں گے، نون لیگ کے رہنما اورورکز ہائیکورٹ پہنچنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے شہباز شریف کی رہائشگاہ پر گزشتہ روز نیب کے چھاپے سے متعلق کہا کہ جب کوئی عدالت کا دروازہ کھٹکٹائے تو کوئی ادارہ پھر گرفتاری کیلئے گھر کا گھیراﺅنہیں کرتا۔