لاہور میں چار افراد کی نوجوان لڑکی کے ساتھ شوہر اور بچوں کے سامنے جنسی زیادتی اور پھر جاتے ہوئے۔۔۔ افسوسناک خبر
لاہور (ویب ڈیسک)کاہنہ کے علاقہ کچوانہ بستی میں زمینداروں کے بگڑے بیٹوں کی نشے میں دھت ہو کر محنت کش کرایہ دار کی جواں سالہ بیوی سے خاوند اور بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کی اور جاتے ہوئے گھر سے نقدی،موبائل فون اور زیور بھی لوٹ کر لےگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کوگرفتارکر لیا۔
تھانہ کاہنہ کے علاقہ بستی کالے خاں کچوانہ گاﺅں میں ساجد مسیح کی بیوی 2 بچوں کی ماں(ا ) سے 4 افرادنے رات کے وقت گھر میں گھس کر شوہر اور بچوں کو باندھ کر انکے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ خاتون کے خاوند کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، ا س سلسلہ میں جینڈر سیل کی انچارج سب انسپکٹر صدف رشید نے بتایا کہ ملزمان میں سے ایک ملزم فاروق کوگرفتارکر لیا ہے جبکہ 2 ملزمان نے عبوری ضمانت کرا لی ہے اور ایک ملزم فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔گرفتار ملزم نے گھر سے لوٹ مار کا بھی اعتراف کر لیا۔