اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس ،شہبازشریف کی 17 جون تک عبوری ضمانت منظور،نیب کوگرفتاری سے روک دیاگیا

اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس ،شہبازشریف کی 17 جون تک عبوری ضمانت منظور،نیب ...
اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس ،شہبازشریف کی 17 جون تک عبوری ضمانت منظور،نیب کوگرفتاری سے روک دیاگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب کو شہبازشریف کی گرفتاری سے روک دیااورشہبازشریف کی 17 جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،مسلم لیگ ن کے صدراوراپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔عدالت نے استفسار کیاکہ درخواست گزارشہبازشریف کہاں ہیں ؟،شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز کے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف کینسرکے مریض اورکمرہ عدالت میں موجود ہیں،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو گرفتاری کا خدشہ ہے ؟،

وکیل شہبازشریف نے کہاکہ نیب کوریکارڈ دے دیا پھربھی گرفتاری کیلئے بے تاب ہے ،شہبازشریف کو 5 اکتوبر 2018 کوصاف پانی کیس میں بلایا گیا،دوران ریمانڈ شہبازشریف کورمضان شوگر ملز کیس میں بھی گرفتارکرلیاگیا،نیب 63 دن کے ریمانڈ میں تفتیش کرتی رہی۔

عدالت نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف کیس کس سٹیج پر ہے،وکیل درخواستگزارنے کہاکہ شہبازشریف کیخلاف کیس انویسٹی گیشن کی سٹیج پرہے،عدالت نے کہاکہ نیب والے کہاں ہیں ،روسٹرم پرآئیں ،عدالت نے استفسارکیاکہ کیانیب شہبازشریف کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتاہے؟،نیب وکیل نے کہاکہ نیب شہبازشریف کی ضمانت کی مخالفت کرے گا،شہبازشریف کی طلبی 2 جون،وارنٹ گرفتاری 28 مئی کے تھے،عدالت نے کہاکہ جب وارنٹ پہلے نکلے تو 2 جون کوکیوں بلایا ؟،وکیل نیب نے کہاکہ جب گرفتاری کاموادآیا تب شہبازشریف کے وارنٹ جاری کیے،

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعدشہبازشریف کی 17 جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی اورنیب کوشہبازشریف کی گرفتاری سے روک دیا،عدالت نے شہبازشریف کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانےکاحکم دیدیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -