معروف کمپنی ہائر کانام تو آپ نے سنا ہوگالیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ لفظ ہائر کا مطلب کیا ہوتا ہے؟

معروف کمپنی ہائر کانام تو آپ نے سنا ہوگالیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ لفظ ہائر ...
معروف کمپنی ہائر کانام تو آپ نے سنا ہوگالیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ لفظ ہائر کا مطلب کیا ہوتا ہے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف کمپنی ہائر کانام تو آپ نے سنا ہوگالیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ لفظ ہائر کا مطلب کیا ہوتا ہے؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس لفظ کے مفہوم بتاتے ہوئے ہائر اینڈ روبا کے سی ای او جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ" چینی پریمیر لی کی قیانگ نے ہائر کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور اس دوران بتایا کہ HAI کا چینی زبان میں مطلب سمندر ہے جبکہ ER  ایک شخص کو کہتے ہیں۔ آپ سمندر کی قوت کو ہر فردکی ذہانت کے ساتھ ملا دیں۔  ایک بڑی دنیا کیلیے نیک تمنائیں۔"

اپنی سلسلہ وارٹویٹس میں جاوید آفریدی نے یہ بھی بتایا کہ "یہ فخریہ لمحات ہیں کہ حکومت پاکستان نے موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی کی منظوری دے دی ہے، پاکستان آسانی سے موبائل فون مینوفیکچرنگ کا مرکز بن سکتا ہےاور دنیا بھرمیں سمارٹ فون برآمد کرسکتا  ہے۔"

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا خود انحصار پاکستان تنہائی کاشکار نہیں ہے، انشااللہ اس کا مستقبل تابناک ہے۔ یہ اپنی صلاحیتیں بڑھائے گا اور عالمی معیشت میں اپنا حصہ شامل کرے گا۔