نیب نے شہبازشریف کو 9 جون کو دوبارہ طلب کرلیا

نیب نے شہبازشریف کو 9 جون کو دوبارہ طلب کرلیا
نیب نے شہبازشریف کو 9 جون کو دوبارہ طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیس میں شہبازشریف کو دوبارہ طلب کرلیا،صدرن لیگ کو 9 جون کو نیب آفس طلب کیاگیا ہے۔
یاد رہے کہ نیب نے شہبازشریف کو 2 جون کو طلب کررکھاتھاتاہم انہوں نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ہائیکورٹ میں عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کررکھی تھی،جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے شہبازشریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی اور صدر ن لیگ کی 17 جون تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روک دیاہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق نیب نے ن لیگ کے صدراوراپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کو دوبارہ طلب کرلیا،نیب کی جانب سے شہبازشریف کو طلبی کا نوٹس بھجوا دیا گیا ہے،نوٹس کے مطابق شہبازشریف کو9 جون کودوپہر12 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،نیب کی جانب سے کہاگیاہے کہ منی لانڈرنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے شہبازشریف کو جو سوالات دے گئے ہیں ان کے جوابات انتہائی ضروری ہیں اور اسی سلسلے میں انہیں دوبارہ طلب کیاگیا ہے۔