سینئر صحافی غریدہ فاروقی کو بھی کورونا ہو گیا ، اب کہاں اور کس حال میں ہیں ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

سینئر صحافی غریدہ فاروقی کو بھی کورونا ہو گیا ، اب کہاں اور کس حال میں ہیں ؟ ...
سینئر صحافی غریدہ فاروقی کو بھی کورونا ہو گیا ، اب کہاں اور کس حال میں ہیں ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں کورونا وائرس کے وار عید کے بعد سے تیز ہو گئے اور اب متاثرہ افراد کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 1688 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں تاہم اب خبر موصول ہوئی ہے کہ سینئر صحافی غریدہ فاروقی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اور اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” دو دن قبل مجھے کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں جس پر میں نے ٹیسٹ کروایا اور وہ مثبت آ گیاہے ، میں پہلے ہی اپنے گھر میں قرنطینہ میں ہوں ، یہ وباحقیقت ہے تو اس سے متاثر ہونا کوئی باعث شرم نہیں ہے درست علاج اور احتیاط کرنی چاہیے ۔“

غریدہ فارقی نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ” چلیں آئیں اور دوسروں کو محفوظ بناتے ہیں اور اس کے خلاف ہمت سے مقابلہ کرتے ہیں ، مجھے آپ کی دعاﺅں کی ضرورت ہے ۔“

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے آج اب تک کے سب سے زیادہ کیس 4131 رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مزید 67 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ، پاکستان میں مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 80 ہزار 463 ہو گئی ہے جبکہ 1688افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

کورونا کے سب سے زیادہ مریض سندھ میں ہیں جہاں مصدقہ مریضوں کی تعداد 31 ہزار 86 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 29 ہزار 489، خیبر پختونخوا میں 10 ہزار 897، بلوچستان میں 4 ہزار 740، اسلام آباد میں 3 ہزار 188، گلگت بلتستان 779 اور آزاد کشمیر میں 284 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

مزید :

قومی -