طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین کو کتنے پیسے دے دیئے گئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین کو کتنے پیسے دے دیئے ...
طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین کو کتنے پیسے دے دیئے گئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  

کراچی(ویب ڈیسک)پی آئی اے نے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو رقوم کی ادائیگی شروع کردی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق 82 افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے کی ادائیگی کردی گئی ہے اور زخمی ہونے والی 2 بچیوں کو 5 لاکھ روپے دیے ہیں۔

خیال رہے کہ 22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ کے دوران آبادی پر گر کر تباہ ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار عملے کے 8 ارکان سمیت 97 مسافر جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ 2 مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے۔حادثے کے بعد پی آئی اے کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ اور زخمیوں کو 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا تھا جب کہ وفاقی حکومت نے حادثے میں متاثر ہونے والوں گھروں کی تعمیر کرانے کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -