جوہرٹاﺅن، چور جم سے ایل سی ڈی اور نقدی لے کر فرار
لاہور (کرائم رپورٹر) تھانہ نواب ٹاﺅن کے علاوہ میں چوری کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ ہوگیا ہے۔ جوہرٹاﺅن ایکسپو سینٹر کے قریب احسن اعجاز کے جم ایکس میں چوروں کے ایک گروہ نے داخل ہوکر لاکھوں روپے مالیت کا سامان، اہیل سی ڈی اور نقدی وغیرہ چوری کر لی اور فرار ہوگئے۔ ملزمان کو جم میں لگے کلوز سرکٹ کیمرے سے دیکھا جاسکتا ہے۔
مقامی پولیس کو چوری کی درخواست دے دی ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے، مقامی لوگوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لے کر انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔