عمرکوٹ کے ہونہار 315 طالبعلموں میں سندھ کی اقلیتی معاملات کی صوبائی وزارت کی جانب سے سکالر شپ چیک تقسیم

عمرکوٹ کے ہونہار 315 طالبعلموں میں سندھ کی اقلیتی معاملات کی صوبائی وزارت کی ...
عمرکوٹ کے ہونہار 315 طالبعلموں میں سندھ کی اقلیتی معاملات کی صوبائی وزارت کی جانب سے سکالر شپ چیک تقسیم

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر)عمرکوٹ ضلع کے ہونہار تین سو پندرہ طالب علموں میں حکومت سندھ کی اقلیتی معاملات کی صوبائی وزارت کی جانب اسکالرشپ کے چیک تقسیم ، حکومت سندھ اقلیتی طلبہ کی حوصلہ افزائی کےلیے اس قسم کے اقدامات اٹھاتی رہےگی ایڈووکیٹ ہیرا لال میگھواڑ ،کمار ٹلوانی کا طلبہ میں اسکالرشپ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب۔

تفصیلات کےمطابق عمرکوٹ میں حکومت سندھ کی اقلیتی معاملات کی صوبائی وزارت کی جانب سے ایک اشتہار کےذریعے سندھ کے ہونہار اقلیتی طلبہ سے اسکالرشپ کےلیے درخواستیں طلب کی گئی تھی جس کے بعد صوبائی وزیر ہری رام کشوری کے پولیٹکل سکریٹری ایڈوکیٹ ہیرا لال میگھواڑ ،اور کمار ٹلوانی نے عمرکوٹ کے تین سو پندرہ "315"اقلیتی طلبہ میں یونیورسٹی کےطلبہ میں پندرہ ہزار روپے کے فی چیک جبکہ کالجز کے طلبہ میں دس ہزار روپے کےحساب سے طلبہ میں چیک تقسیم کیےگئے ۔

اس موقع پر صوبائی وزیر کے پولیٹکل سکریٹری ایڈووکیٹ ہیرا لال میگھواڑ ،اور کمار ٹلوانی ،نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کے اقلیتی طلبہ کی حوصلہ افزائی کےلیے ہرممکن عملی اقدامات کررہی ہے پیپلزپارٹی کی حکومت نے ہمیشہ اقلیتی عوام کے حقوق کا خیال رکھا ہے اور اقلیتی معاملات کےصوبائی ہری رام کشوری نے ہمیشہ غریب مستحق اقلیتی لوگوں کےلیے بھرپور کام کیا ہے اقلیتی معاملات کی صوبائی وزارت نے اقلیتی ہونہار مستحق طلبہ کی فنانشل سپورٹ ،میڈیکل سپورٹ اور طلبہ وطالبات میں میرٹ پر اسکالرشپ کے فنڈز تقسیم کیےہیں تقریب سے راج وینجھراج میگھواڑ اور پیپلزپارٹی کے مختلف رہنماؤں نےبھی خطاب کیا چیک حاصل کرنے والے طلبہ نےخوشی کا اظہار کیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -