اثاثوں میں تضاد کا معاملہ، بلاول کا جواب الیکشن کمیشن میں جمع

اثاثوں میں تضاد کا معاملہ، بلاول کا جواب الیکشن کمیشن میں جمع
اثاثوں میں تضاد کا معاملہ، بلاول کا جواب الیکشن کمیشن میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے اثاثوں میں تضاد کے معاملے پر بلاول بھٹو کے وکلاءنے جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا۔
ممبر الیکشن کمیشن الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی جس میں بلاول بھٹو کی جانب سے اثاثوں کے معاملے پر تفصیلی رپورٹ جمع کرائی گئی ہے۔الیکشن کمیشن ممبران نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے بھی معاملے پر ابتدائی رپورٹ جمع کرائی ہے اور پولیٹیکل فنانس ونگ سے تفصیلی رپورٹ مانگی ہے۔الیکشن کمیشن آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ کا جائزہ لے گا، کیس کی سماعت 10 جون تک ملتوی کر دی گئی ہے۔