شہباز شریف کو عبوری ضمانت ملی ہے، کلین چٹ نہیں، فیاض چوہان

شہباز شریف کو عبوری ضمانت ملی ہے، کلین چٹ نہیں، فیاض چوہان
شہباز شریف کو عبوری ضمانت ملی ہے، کلین چٹ نہیں، فیاض چوہان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر آلِ شریف کی چور بازاریاں چھپانے کےلئے ان کے حواری اکٹھے ہو گئے ہیں، شہباز شریف کو صرف عبوری ضمانت ملی ہے، کلین چٹ نہیں۔

لیگی رہنماو¿ں کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنے گھر کی مرغی سمجھ کر چلانے والے کو احتساب اپنی ہتک محسوس ہو رہی ہے۔شہباز شریف کی دائمی منافقت اور بددیانتی ایک بار پھر عوام کے سامنے آشکار ہو گئی ہے، کورونا کے حوالے سے رش والے ماحول میں عدالت سے ریلیف لینے چلے گئے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے تمام اثاثوں کی مکمل منی ٹریل عدالت اور اداروں کو پیش کر چکے ہیں، آمدن سے زائد اثاثوں کے ثبوت ہوتے تو لیگی رہنما آج آئیں بائیں شائیں نہ کر رہے ہوتے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -