مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت منظور چیمہ کوروناکے باعث انتقال کر گئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت منظورچیمہ کوروناوائرس کے باعث انتقال کرگئے ۔ایم پی اے شوکت منظور چیمہ پی کے ایل آئی میں زیرعلاج تھے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق چند روز قبل مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میں شوکت منظورچیمہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اورانہیں حالت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کردیاگیاتھا۔آج وہ کوروناوائرس کے باعث انتقال کرگئے ہیں ۔واضح رہے کہ شوکت چیمہ پی پی 51 سے رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔