شعیب اختر بھی ریڈار پر آگئے، ایف آئی اے نے طلب کرلیا مگر کیوں؟

شعیب اختر بھی ریڈار پر آگئے، ایف آئی اے نے طلب کرلیا مگر کیوں؟
شعیب اختر بھی ریڈار پر آگئے، ایف آئی اے نے طلب کرلیا مگر کیوں؟

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شعیب اختر کو پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے سابق ٹیسٹ کرکٹر کو 5 جون کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

تفضل رضوی کی جانب سے شعیب اختر کے خلاف ایف آئی اے کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق کرکٹر نے ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا ہے ،  میں نے ہزاروں کیسز لڑے، کئی دفعہ ایسا بھی ہوا کہ مخالفین نے بھی مجھ سے رائے لی۔ شعیب اختر نے بھی مجھ سے کئی مرتبہ مشورہ کیا اور وہ میرے دفتر بھی آتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق کرکٹر ہونے کے ناطے شعیب اختر کے بہت سے ڈسپلنری مسائل رہے ہیں جبکہ باب وولمر نے بھی اپنی رپورٹ میں شعیب اختر کے رویے کےبارے میں منفی رائے دی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ میرا کلائنٹ ہے، وہاں کیسز جیتنے کی شرح 99 فیصد ہے۔

مزید :

کھیل -