کن علاقوں میں مزید بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے گرج چمک کی پیشگوئی کردی

کن علاقوں میں مزید بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے گرج چمک کی پیشگوئی کردی
کن علاقوں میں مزید بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے گرج چمک کی پیشگوئی کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔وسطی اور جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان ،کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے  ۔اس دوران سندھ کے اضلاع میں بھی بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے کےعلاوہ گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق جمعرات کے روز پنجاب کے اضلاع بھکر، لیہ، خوشاب، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال ، ملتان،ڈی جی خان ، راجن پور، رحیم یار خان ، بہاولپور اور خانیوال میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان  ہے۔ سندھ کے اضلاع سکھر، لاڑکانہ ، جیکب آباد اور شہید بینظیرآباد میرپور خاص، عمر کوٹ اور حیدرآباد میں گرد آلود ہوائیں چلنے کےعلاوہ گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم چترال ، دیر ، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ ، مردان، پشاور، کوہاٹ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

جمعرات کے روز بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔تاہم ژوب ، بارکھان، موسی خیل اور گردونواح میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

مزید :

ماحولیات -