خطرناک سمندری طوفان کراچی کے ساحل  سے کتنی دور  ہے؟ محکمہ موسمیات نے آگاہ کردیا

خطرناک سمندری طوفان کراچی کے ساحل  سے کتنی دور  ہے؟ محکمہ موسمیات نے آگاہ ...
خطرناک سمندری طوفان کراچی کے ساحل  سے کتنی دور  ہے؟ محکمہ موسمیات نے آگاہ کردیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے آگاہ کیا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان " نثارگا" کراچی کے ساحل سے 970 کلومیٹر کی دوری پر ہے، یہ طوفان بدھ کی رات کو بھارتی ساحل سے ٹکرائے گا۔

جنوبی مشرقی بحیرہ عرب میں بننے والے سائیکلون نثارگا کی شدت میں تیزی آتی جارہی ہے، یہ طوفان کراچی کے ساحل سے 970 کلومیٹر دور جنوب میں ہے اور شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اس طوفان کے ساتھ 90 سے 100 کلومیٹر کی رفتار  سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان "نثارگا" رات کو بھارتی ساحلوں سے ٹکرائے گا، ممبئی اور گجرات کے ساحلوں سے ٹکرانے کے بعد  اس طوفان کا زور کم پڑ  جائے گا۔

دوسری جانب این ڈی ایم اے نے وارننگ جاری کی ہے کہ طوفان سے پاکستان کے ساحلوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے البتہ  ملک کے ساحلی علاقوں میں 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

مزید :

ماحولیات -