چین نے ووہان سے کورونا وائرس کا مکمل خاتمہ کردیا، ایک کروڑ شہریوں کے کورونا ٹیسٹ کا کیا نتیجہ آیا؟ جان کر دنیا دنگ رہ گئی
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے شہر ووہان سے کورونا وائرس پھیلا تھا اور اب خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ وہاں وباءکی دوسری لہر آنے کا خطرہ ہے تاہم اب چینی حکام نے شہر میں ریکارڈ ٹیسٹ کرنے کے بعد اہم اعلان کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ووہان شہر میں انتظامیہ نے صرف 19دن میں 1کروڑ شہریوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے ہیں جن میں ایک بھی شخص میں ٹیسٹ مثبت نہیں آیا۔ گویا ان ایک کروڑ شہریوں میں ایک بھی کورونا وائرس کا مریض نہیں نکلا۔
رپورٹ کے مطابق اس کے بعد ووہان کے حکام کا کہنا ہے کہ اس ٹیسٹنگ مہم کے نتائج کے بعد حتمی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ شہر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر آنے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ حکام کے مطابق کورونا وائرس کا پہلا مرکز بننے والا ووہان شہر اب اس وباءکے حوالے سے محفوظ ترین شہر ہے جہاں اس وباءکے لوٹنے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس ٹیسٹنگ مہم میں صرف 300ایسے مشکوک لوگ سامنے آئے جن میں وائرس کا شبہ پایا گیا مگر ان میں کوئی علامات موجود نہیں پائی گئیں۔ اس کے باوجود ان لوگوں کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔