چینی ڈاکٹر جس کا رنگ کورونا وائرس کی وجہ سے کالا ہوگیا، 5 ماہ تک وائرس سے جنگ لڑنے کے بعد بالآخر جان کی بازی ہار گیا

چینی ڈاکٹر جس کا رنگ کورونا وائرس کی وجہ سے کالا ہوگیا، 5 ماہ تک وائرس سے جنگ ...
چینی ڈاکٹر جس کا رنگ کورونا وائرس کی وجہ سے کالا ہوگیا، 5 ماہ تک وائرس سے جنگ لڑنے کے بعد بالآخر جان کی بازی ہار گیا

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے کئی چینی ڈاکٹروں کے رنگ کالے ہو گئے اور اب ان میں سے ایک کی پانچ ماہ تک اس بیماری سے لڑتے لڑتے موت واقع ہو گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق جن ڈاکٹروں کی رنگت سیاہ ہوئی ان میں ووہان ہسپتال کے 42سالہ ڈاکٹر ژی اور ڈاکٹر ہو وی فینگ شامل تھے جن میں سے ڈاکٹر ہو کی اب موت واقع ہو گئی ہے۔ ڈاکٹر ہو کو فرض کی ادائیگی کے دوران فروری میں کورونا وائرس لاحق ہوا تھا اور تب سے وہ زیرعلاج تھے۔

رپورٹ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ان ڈاکٹروں کے جگر کو شدید نقصان پہنچا جس سے ان کی رنگت سیاہ ہو گئی۔ ان تمام ڈاکٹروں کی حالت انتہائی تشویشناک رہی۔ خوش قسمتی سے باقی تمام صحت مند ہو گئے مگر ڈاکٹر ہو اب تک لائف سپورٹ مشین پر تھے جن کی گزشتہ روز موت واقع ہو گئی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جگر کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے ان ڈاکٹروں کے جسم میں ہارمونز عدم توازن کا شکار ہو گئے جس کی وجہ سے ان کی رنگت سیاہ ہوئی۔ ڈاکٹروں نے امید ظاہر کی ہے کہ وقت کے ساتھ جیسے ہی ان کے جسم میں ہارمونز کے لیول میں اعتدال آئے گا ان کی اصل رنگت بھی واپس آ جائے گی۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -