حکومت شہباز شریف کے خلاف یہ کام کرنے پربھی غور کررہی ہے، وزیراطلاعات شبلی فرازنےاپوزیشن لیڈرپرکڑی تنقید کرتےہوئےبجلیاں گرادیں

حکومت شہباز شریف کے خلاف یہ کام کرنے پربھی غور کررہی ہے، وزیراطلاعات شبلی ...
حکومت شہباز شریف کے خلاف یہ کام کرنے پربھی غور کررہی ہے، وزیراطلاعات شبلی فرازنےاپوزیشن لیڈرپرکڑی تنقید کرتےہوئےبجلیاں گرادیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب نیب کا وارنٹ جاتا ہے تو شہبازشریف بھاگ جاتے ہیں، عدالت سےسٹے ملے تو ایسے نکلتے ہیں جیسے کشمیر فتح کیا ہو،شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ زیر غور ہے۔

اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےسینیٹرشبلی فرازنےکہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت لندن سے اپنی تصاویروائرل کر دیتے ہیں ,مسلم لیگ ن کی قیادت جھوٹ اور فریب سےقوم کا وقت ضائع کررہی ہے, شریف خا ندان کا سب کچھ باہر ہے،ملک میں یہ صر ف اقتدار کیلئے آتے ہیں.انہوں نے کہا کہ جب نیب کا وارنٹ جاتا ہے تو شہبازشریف بھاگ جاتے ہیں، عدالت سےسٹے ملے تو ایسے نکلتے ہیں جیسے کشمیر فتح کیا ہو،شہبازشریف کے خلاف واضح ثبوت ہیں،شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ زیر غور ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے، احتساب کا عمل کسی صورت نہیں رکے گا ،پی ٹی آئی نظریاتی لوگوں کی جماعت ہے جو موروثی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ،علاقائی اخبارات کے مسائل سے متعلق آئندہ ہفتے حکمت عملی مرتب کر یں گے۔

مزید :

قومی -