وہ ملک جس کے تمام شہریوں کو برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے برطانوی شہریت دینے کی پیشکش کردی

وہ ملک جس کے تمام شہریوں کو برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے برطانوی شہریت ...
وہ ملک جس کے تمام شہریوں کو برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے برطانوی شہریت دینے کی پیشکش کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے چین کی مخاصمت میں ہانگ کانگ کے شہریوں کو برطانوی شہریت کی پیشکش کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق وزیراعظم جانسن نے کہاہے کہ ”اگر چین ہانگ کانگ میں انسانی حقوق کی پامالی کرتا ہے تو میرے پاس برطانوی کالونی رہنے والے ہانگ کانگ کے لوگوں کو برطانوی شہریت دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہے گا۔
وزیراعظم جانسن کا کہنا تھا کہ ”چینی حکومت ہانگ کانگ میں ایک نیا نیشنل سکیورٹی قانون بنانے جا رہی ہے جس سے ہانگ کانگ کی خودمختاری ختم ہو جائے گی۔ یہ قانون برطانیہ کے ساتھ اس کے معاہدے کی بھی خلاف ورزی ہو گا۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو ہم اپنے ویزا سسٹم میں برطانوی تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی لائیں گے۔ یہ تبدیلی ہانگ کانگ میں چینی استبداد کا متبادل ہو گی۔ اس تبدیلی کے تحت ہم 30لاکھ سے زائد ہانگ کانگ کے شہریوں کو بغیر ویزے کے برطانیہ میں پناہ دیں گے۔“

مزید :

برطانیہ -