دنیا کا سب سے بڑا اور سب سے پرتعیش ہوائی جہاز

دنیا کا سب سے بڑا اور سب سے پرتعیش ہوائی جہاز
دنیا کا سب سے بڑا اور سب سے پرتعیش ہوائی جہاز

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے امراءکے پاس ذاتی جہاز ہیں لیکن مشرق وسطیٰ کے ایک کاروباری شخص کے پاس ایسا شاندار ذاتی جہاز ہے جسے دنیا کا پرتعیش ترین ہوائی جہاز کہا جائے تو غلط نہ ہو گا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ بوئنگ 747-8iطیارہ ہے جس کا اگر کمرشل استعمال کیا جائے تو اس میں 400مسافر بیٹھ سکتے ہیں تاہم یہ دنیا کے چند سب سے بڑے نجی جہازوں میں سے ایک ہے جسے ایک شخص اور اس کے خاندان کے استعمال کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس جہاز میں ’واک اِن شاور‘ سے لے کر ماسٹر بیڈروم تک ایسی لگژری سہولتیں موجود ہیں کہ جن کی بنیاد پر اسے اڑتا ہوا محل بھی کہا جاتا ہے۔ اس جہاز میں میزبان کے ساتھ 30سے 50مہمان سوار ہو سکتے ہیں اور ان کی تفریح طبع کا ہر طرح کا سامان اس کے اندر موجود ہے جس میں شراب خانے سے طویل ڈائننگ ہال اور ریسٹ رومز تک شامل ہیں۔ ہر کمرے میں بڑی بڑی ٹی وی سکرینیں لگی ہوئی ہیں۔ اس جہاز کا فیول ٹینک اتنا بڑا ہے کہ اگر بھر ایندھن بھرنے سے یہ 7ہزار 700ناٹیکل میل سفر کر سکتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -عرب دنیا -