93 سالہ دادی اماں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی، لیکن اس کے بعد کس خواہش کا اظہار کیا؟ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے

93 سالہ دادی اماں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی، لیکن اس کے بعد کس خواہش کا ...
93 سالہ دادی اماں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی، لیکن اس کے بعد کس خواہش کا اظہار کیا؟ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک 93سالہ عمر رسیدہ خاتون نے کورونا وائرس کو شکست دے دی اور صحت مند ہونے کے بعد ایسی خواہش کا اظہار کر دیا کہ سن کر آپ کو بھی ہنسی آ جائے۔ دی مرر کے مطابق اس خاتون کا نام ایولین بیلہم ہے جو کیئر ہوم میں رہتی ہے۔ اس کی ٹانگ فریکچر ہونے پر اسے ہسپتال لایا گیا تھا۔ علاج کے بعد جب اسے واپس کیئر ہوم لیجایا گیا تو معلوم ہوا کہ ہسپتال میں قیام کے دوران اسے کورونا وائرس لاحق ہو چکا تھا۔ اس پر اسے دوبارہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اب وہ صحت مند ہو کر واپس کیئر ہوم جا چکی ہے اور اس نے خواہش ظاہر کی ہے کہ اس کا نیا صوفہ جلد از جلد اس تک پہنچ جائے۔ قصہ یوں ہے کہ اس نے اپنی فیملی سے نیا صوفہ مہیا کرنے کو کہا تھا جس کی ڈلیوری کورونا وائرس اور لاک ڈاﺅن کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گئی۔ اب ایولین کی خواہش ہے کہ اس صوفے کی ڈلیوری فوری ہو جائے۔کیئر ہوم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایولین چائے بنانے کے لیے کچن گئی تھی جہاں گر جانے سے اس کی دونوں ٹانگیں فریکچر ہوئیں۔ اس نے صوفے کا پہلے ہی کہہ رکھا تھا لیکن اب ٹانگیں فریکچر ہونے کے بعد وہ بے تابی سے اپنے نئے صوفے کی منتظر ہے۔