اتنا نالائق ، نااہل اور چور وزیراعظم ہو تو عوام بھی شہباز شریف کو ہی۔۔۔وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان پر مریم اورنگزیب بھی میدان میں کود پڑیں

اتنا نالائق ، نااہل اور چور وزیراعظم ہو تو عوام بھی شہباز شریف کو ہی۔۔۔وفاقی ...
اتنا نالائق ، نااہل اور چور وزیراعظم ہو تو عوام بھی شہباز شریف کو ہی۔۔۔وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان پر مریم اورنگزیب بھی میدان میں کود پڑیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب شہباز شریف کو وزیراعظم سمجھنے لگ گئے تھے اسی لیے نیب کے ذریعے ان گرفتار کرانے کی کوشش کی گئی چینی چور وزیراعظم اپنی وزارت عظمیٰ کی فکر کرے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات شبلی فراز کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ عمران صاحب شہباز شریف کو وزیراعظم سمجھنے لگ گئے تھے اسی لیے نیب کے ذریعے ان گرفتار کرانے کی کوشش کی گئی چینی چور وزیراعظم اپنی وزارت عظمیٰ کی فکر کرے۔انہوں نے کہا کہ نالائق وزیراعظم شہباز شریف کے خوف میں مبتلا ہے، اتنا نالائق ، نااہل اور چور وزیراعظم ہو تو عوام بھی شہباز شریف کو ہی وزیراعظم سمجھتی ہے، عمران صاحب سمیت درجنوں کرائے کے ترجمان اپنی نوکریوں کی فکر کریں،حکومتی خوف اور بیانات بتا رہیں ہیں کے جانے کا وقت ہوا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیراطلاعات سینیٹرشبلی فراز نےپریس کانفرنس میں شہباز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب نیب کا وارنٹ جاتا ہے تو شہبازشریف بھاگ جاتے ہیں، عدالت سےسٹے ملے تو ایسے نکلتے ہیں جیسے کشمیر فتح کیا ہو،شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ زیر غور ہے،مسلم لیگ ن کی قیادت لندن سے اپنی تصاویروائرل کر دیتے ہیں ,مسلم لیگ ن کی قیادت جھوٹ اور فریب سےقوم کا وقت ضائع کررہی ہے, شریف خا ندان کا سب کچھ باہر ہے،ملک میں یہ صر ف اقتدار کیلئے آتے ہیں،کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے، احتساب کا عمل کسی صورت نہیں رکے گا۔

مزید :

قومی -