مہنگی ترین طلاق؟ شوہر سے علیحدگی نے خاتون کو اربوں ڈالر کا مالک بنا دیا

مہنگی ترین طلاق؟ شوہر سے علیحدگی نے خاتون کو اربوں ڈالر کا مالک بنا دیا
مہنگی ترین طلاق؟ شوہر سے علیحدگی نے خاتون کو اربوں ڈالر کا مالک بنا دیا

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی مہنگی ترین طلاق تو ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس کی تھی جنہوں نے طلاق کے تصفیے میں اپنی سابق اہلیہ کو 48ارب ڈالر کی رقم دی، جس سے وہ دنیا کی چوتھی امیر ترین خاتون بن گئی۔ اب چین میں ایک کاروباری شخص نے اپنی بیوی کو طلاق دی ہے جو ایشیاءکی مہنگی ترین طلاق قرار پا گئی ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ کاروباری شخصیت ڈو وی من ہیں جو شین ژن کینگ تائی بائیولوجیکل پراڈکٹس نامی کمپنی کے مالک ہیں۔ یہ وہی کمپنی ہے جو کورونا وائرس کی ویکسین بنا رہی ہے۔ انہوں نے طلاق کے تصفیے میں کمپنی کے 16کروڑ 13لاکھ حصص اپنی سابق اہلیہ یوآن لیپنگ کو دے دیئے ہیں۔ کمپنی کے حصص کی پیر کے روز کی قیمت کے مطابق یوآن کو ملنے والے ان حصص کی مالیت 3ارب 20کروڑ ڈالر بنتی ہے۔ چنانچہ اس لحاظ سے یہ دنیا کی چند مہنگی ترین طلاقوں میں شمار ہونے لگی ہے جبکہ ایشیاءکی یہ اب تک کی مہنگی ترین طلاق بن گئی ہے۔ طلاق کے تصفیے میں اتنی دولت ملنے کے بعد یوآن بھی دنیا کی امیر ترین خواتین میں شمار ہونے لگی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -