’مجھے ان لوگوں نے زندہ دفنا دیا تھا‘ شہری اپنی قبر سے معجزانہ طور پر نکل آیا، اپنی کہانی سب کو سنادی

’مجھے ان لوگوں نے زندہ دفنا دیا تھا‘ شہری اپنی قبر سے معجزانہ طور پر نکل ...
’مجھے ان لوگوں نے زندہ دفنا دیا تھا‘ شہری اپنی قبر سے معجزانہ طور پر نکل آیا، اپنی کہانی سب کو سنادی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں مالی تنازعے پر ایک شخص کو اغواءکے بعد زندہ دفن کر دیا گیا لیکن وہ معجزانہ طور پر قبر سے زندہ نکل آیا اور دنیا کو ہولناک کہانی سنا دی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر راج کوٹ میں پیش آیا ہے جہاں 30سالہ کپل مراکنا نامی یہ شخص ایک ڈیری پر کام کرتا تھا۔ اسے ملزمان نے وہاں سے اغواءکیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قبر کھود کر اسے زندہ دفن کر دیا۔

دفن ہونے کے بعد کپل نے اندر سے اپنی قبر کو کھودنا شروع کیا اور زندہ باہر نکل آیا۔اس کی خوش قسمتی تھی کہ یہ ایک صحرائی علاقہ تھا اور زمین ریتلی ہونے کی وجہ سے وہ قبر اندر سے ہاتھوں سے ہی کھودنے اور باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔ قبر سے نکلنے کے بعد وہ پولیس سٹیشن گیا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ پولیس نے تین ملزمان اروند بمبھوا، روی ویکاتر اور چندو بھرواد کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -