شہروز سبزواری کی دوسری شادی لیکن ان کی پہلی بیگم سائرہ نے ابھی تک انسٹاگرام پر اپنے نام کے ساتھ لگا شوہر کا نام نہیں ہٹایا، کیوں؟ اصل وجہ سامنے آگئی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکار شہروزسبزواری اور سائرہ شہروز کی طلاق کی خبریں مہینوں سے گردش میں تھیں مگر وہ تسلسل کے ساتھ ان خبروں کی تردید کرتے آ رہے تھے۔ بالآخر انہوں نے تسلیم کر لیا کہ وہ 6ماہ سے الگ ہو چکے ہیں اور اب شہروز سبزواری ماڈل صدف کنول کے ساتھ دوسری شادی بھی کر چکے ہیں۔ اب ان کی طلاق کا مخمصہ ختم ہوا ہے تو لوگوں نے یہ بحث شروع کر دی ہے کہ طلاق ہونے کے باوجود سائرہ یوسف نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اپنے نام کے ساتھ لگا شہروز کا نام کیوں نہیں ہٹایا؟ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق انسٹاگرام پر سائرہ یوسف کے اکاﺅنٹ کا ہینڈل sairozہے جو سائرہ اور شہروز دونوں کے ناموں کا آمیزہ ہے۔ سائرہ اب اس ہینڈل کو اس لیے تبدیل نہیں کر سکتیں کیونکہ ان کا انسٹاگرام اکاﺅنٹ ویریفائیڈ ہے۔ اگر وہ اپنے اکاﺅنٹ کا ہینڈل تبدیل کریں گی تو ان کے اکاﺅنٹ سے ویریفکیشن بیج ہٹا دیا جائے گا۔ یہی وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائماگولڈ سمتھ کا ذکر بھی آتا ہے جن کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کا ہینڈل آج بھی جمائما خان ہے حالانکہ وہ ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا کاﺅنٹس پر اپنا نام جمائما خان سے واپس جمائما گولڈ سمتھ کر چکی ہیں لیکن ویری فکیشن بیج کی وجہ سے وہ ہینڈل تبدیل نہیں کر سکتیں۔