ڈھائی لاکھ نوکریوں کا اعلان کردیا گیا، نوجوانوں کو سب سے بڑی خوشخبری سنادی گئی

ڈھائی لاکھ نوکریوں کا اعلان کردیا گیا، نوجوانوں کو سب سے بڑی خوشخبری سنادی ...
ڈھائی لاکھ نوکریوں کا اعلان کردیا گیا، نوجوانوں کو سب سے بڑی خوشخبری سنادی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ پاکستان پوسٹ الیکٹرانک آفسز شروع کرنے جارہا ہے جس کی وجہ سے ڈھائی لاکھ پاکستانیوں کو روزگار ملے گا۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ اسی مہینے راولپنڈی میں 150 الیکٹرانک آفسز کام شروع کردیں گے۔ پاکستان پوسٹ سے ڈیڑھ ٹریلین کی سالانہ سرکولیشن کرتے ہیں، ہم ایکو سسٹم دینے جا رہے ہیں جس سے ڈھائی لاکھ پاکستانیوں کو روزگار ملے گا۔

انہوں نے کہا پوراملک لاک ڈاؤن میں تھامگرمشکل میں پاکستان پوسٹ نےساتھ دیا، لاکھوں  پنشنرز کو گھر کی دہلیز پر پنشن کی ادائیگی یقینی بنائی گئی، میں رہوں یانہ رہوں پاکستان پوسٹ نیچےنہیں آئےگا۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ ایک مردہ ادارےکو 2 سال میں اٹھانا آسان نہیں تھا، عمران خان کہتے ہیں جو آپ سوچ سکتے ہیں سمجھیں وہ ہوسکتا ہے ہمارا وژن کلیئرتھا، منزل کا پتہ تھا، سیکریٹری کمیونی کیشن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستان پوسٹ کو دیکھ کر لگا تھا کہ اس میں پوٹینشل ہے، ہمارامقصد ایک ہی ہے کہ ملکی اداروں کو اوپراٹھانا ہے۔

مزید :

قومی -