صدف کنول کی شہروز سبزواری سے شادی، معروف ماڈل فریال مخدوم ان پر بری طرح برس پڑیں

صدف کنول کی شہروز سبزواری سے شادی، معروف ماڈل فریال مخدوم ان پر بری طرح برس ...
صدف کنول کی شہروز سبزواری سے شادی، معروف ماڈل فریال مخدوم ان پر بری طرح برس پڑیں

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ماڈل صدف کنول اور سائرہ یوسف بہت اچھی دوست تھیں۔ اسی دوران صدف کنول اور سائرہ یوسف کے شوہر شہروز سبزواری کے درمیان قربتیں بڑھیں جو سائرہ اور شہروز کی طلاق پر منتج ہوئیں۔ شہروز کی سائرہ کے ساتھ بے وفائی کی افواہوں کے درمیان ہی اس نے صدف کنول کے ساتھ خفیہ طور پر بیاہ بھی رچا لیا اور سائرہ کے ساتھ اس کی طلاق بھی ہو گئی۔ سائرہ کے ساتھ یہ سلوک روا رکھنے پر انٹرنیٹ پر لوگ صدف کنول کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور اب پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم بھی صدف کنول پر برس پڑی ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر پے درپے کئی پوسٹس کی ہیں جن میں سائرہ یوسف کے ساتھ ہمدردی اور صدف کنول پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔

ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق ایک پوسٹ میں فریال مخدوم لکھتی ہیں کہ ”سبق: دوست اور کتے ہمیشہ نسلی رکھیں۔“ ایک اور پوسٹ میں وہ عظمیٰ خان کے معاملے کا بھی حوالہ دیتے ہوئے لکھتی ہیں کہ ” واہ، پاکستان میں ایک اور گھر اجڑ گیا، یہ رویہ شدید کراہت آمیز ہے۔“ ایک اور پوسٹ میں انہوں نے سائرہ یوسف اور ان کی بیٹی کی تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ ”چھوٹی سی، پیاری سی فیملی۔ خدا اپنا کرم کرے۔“

مزید :

تفریح -