بنگلہ دیش نے خوشخبری سنادی، کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے اہم ترین دوا پاکستان پہنچا دی

بنگلہ دیش نے خوشخبری سنادی، کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے اہم ترین دوا پاکستان ...
بنگلہ دیش نے خوشخبری سنادی، کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے اہم ترین دوا پاکستان پہنچا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے دوران بنگلہ دیش سے خوشخبری آ گئی ہے۔ بنگلہ دیش کی فارماسیوٹیکل کمپنی بیکسیمکو نے کورونا وائرس کے خلاف استعمال ہونے والی دوا بیمسیویر کی ایک کھیپ سپیشل کارگو پرواز کے ذریعے پاکستان بھجوا دی ہے۔ امریکہ میں بھی اس دوا کی کورونا وائرس کے مریضوں پر استعمال کی منظوری دی جا چکی ہے۔ اس کے علاوہ جاپان،تائیوان اور کئی یورپی ممالک میں بھی کورونا وائرس کے خلاف یہ دوا استعمال کی جا رہی ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈھاکہ میں پاکستان ہائی کمیشن نے درخواست کی تھی کہ یہ دوا پاکستان بھجوائی جائے چنانچہ کمیشن کی درخواست پر ہی دوا پاکستان روانہ کی گئی۔