17جون کو شہباز شریف گرفتار ہو جائیں گے؟ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے بیان کی حیران کن وضاحت کردی

17جون کو شہباز شریف گرفتار ہو جائیں گے؟ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے بیان کی حیران ...
17جون کو شہباز شریف گرفتار ہو جائیں گے؟ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے بیان کی حیران کن وضاحت کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نےنجی ٹی وی پر اپنے حوالے سے چلنے والے بیان کی وضاحت کرتےہوئےکہاہےکہ میں نےکہاتھا17 جون کوئی زیادہ دور نہیں،17کےبعدبھی نیب کاسامنا کرنا پڑنا ہے،آج نہیں تو کل گرفتارتو ہونا ہی ہوناہے،اتنی کرپشن کے بعد کہاں بھاگ سکتے ہیں؟۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر وضاحتی ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ  ایک نجی ٹی وی میرا یہ بیان چلا رہاہے کہ میں نے کہا کہ 17 جون کے بعد شہباز شریف گرفتار ہو جائیں گے،ریکارڈ کی درستگی کے لئے،میں نے کہا تھا 17 جون کوئی زیادہ دور نہیں،17کےبعدبھی نیب کا سامنا کرنا پڑنا ہے،آج نہیں تو کل گرفتارتو ہونا ہی ہوناہے،اتنی کرپشن کے بعد کہاں بھاگ سکتے ہیں؟۔

اپنے ایک دوسرے ٹویٹ میں احسن اقبال کی اس بات کو جس میں ن لیگی رہنما نےکہاتھا کہ "ٹڈی دل سے نمٹنے کے لئے بر وقت جہازوں کا بندوبست کرنا کیا اپوزیشن کا کام تھا "" کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ نہیں ارسطو صاحب آپکا کام تو 20 جہازوں میں سے 17 کا بیڑا غرق کر کے ان کو کباڑ بنانے کا تھا اور اب جملے بازی کرنے کا۔ آپ کا کام صرف اور صرف کرپشن تھا، دن رات کرپشن اور اطمینان کے ساتھ کرپشن اور پھر منافقت سے جھوٹ بولنا۔ آپ مطمئن کرپٹ ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -