کورونا کے خلاف جنگ میں شامل اہم ترین شخصیت خود ہی اس کی لپیٹ میں آگئی
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لوگوں کو کورونا سے بچانے والے خیبر پختونخوا کے ڈی جی ہیلتھ خود اس وبا کی لپیٹ میں آگئے۔
ڈی جی ہیلتھ خیبر پختونخوا ڈاکٹر طاہر ندیم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔ ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر طاہر ندیم کی جگہ پر ان کی ذمہ داریاں ایڈیشنل ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نیاز ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔
خیال رہے کہ بدھ کو اب تک کے سب سے زیادہ4 ہزار 131 متاثرہ کیسز سامنے آ ئے ہیں جبکہ انتقال کرجانے والوں کی تعداد 1688 ہو گئی ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 80 ہزار 463 ہو گئی ہے ۔