محکمہ صحت پنجاب نےملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ صحت پنجاب کےملازمین کیلئےخوشخبری،محکمہ صحت نے جونئیر ٹیکنیشن، ٹیکنیشن اور سینئر ٹیکنیشن کو ترقی دینے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی ہیلتھ پنجاب کی جانب سے صوبے کے تمام اضلاع کے سی ای اوز کو پروموشن پراسس ایک ماہ میں مکمل کرنےکےلئےمراسلہ جاری کردیاہے۔مراسلے کےمطابق جونیئر ٹیکنیشن کو سکیل 12 ٹیکنیشن کے عہدے پر ترقی، سکیل 12 کے ٹیکنیشن کو سکیل 14 میں سینئر ٹیکنیشن کے عہدے پر ترقی دی جائے گی جبکہ سکیل 14 کے سینئر ٹیکنیشن کو سکیل 16 میں بطور چیف ٹیکنیشن ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔تمام اضلاع کے سی ای اوز کو احکامات پر عمل درآمد کر کے 2 جولائی تک رپورٹ ڈی جی آفس بھیجنے کے احکامات جاری کئے گئے۔