چیئر مین نیب اپنی ”ویڈیو“کی وجہ سے وزیر اعظم کے ہاتھوں۔۔۔شاہد خاقان عباسی نے سنگین ترین الزام عائد کردیا

چیئر مین نیب اپنی ”ویڈیو“کی وجہ سے وزیر اعظم کے ہاتھوں۔۔۔شاہد خاقان عباسی ...
چیئر مین نیب اپنی ”ویڈیو“کی وجہ سے وزیر اعظم کے ہاتھوں۔۔۔شاہد خاقان عباسی نے سنگین ترین الزام عائد کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مر کزی نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئر مین نیب اپنی”ویڈیو“سےوزیراعظم کےہاتھوں بلیک میل ہورہے ہیں،کم ظرف حکمران رہے تو ملک ڈوب جائے گا،نیب اور حکومت کی بدنیتی آج عوام کے سامنے آئی ہے، مکان نمبر 2 لین نمبر ایک زمان پارک میں چیئرمین نیب اپنی ٹیم بھیجیں اور بتائیں کہ یہ مکان کس کا ہے؟چیئرمین نیب بتائیں کس مقصدکیلئے 28 مئی کووارنٹ گرفتاری جاری کیے؟میں آپ کو بی آر ٹی، گندم شوگر، ادویہ سکینڈل کا ثبوت دے رہا ہوں،فارن فنڈنگ کیس ہے کوئی کاغذ جمع نہیں ہوا۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تفتیش کیمرے کے سامنے کریں تاکہ عوام کے سامنے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے،56کمپنیوں، آشیانہ اور صاف پانی کے کیسز کا کیا ہوا؟20 ماہ سے شہباز شریف نیب کو تمام سوالوں کا جواب دے رہے ہیں، شہبازشریف 70دن نیب کے ریمانڈ اور اس کے بعد جوڈیشل کسٹڈی میں رہے،شہبازشریف نیب کو تمام سوالوں کا جواب دے رہے ہیں چیئرمین نیب بتائیں کس مقصدکیلئے 28 مئی کووارنٹ گرفتاری جاری کیے؟میں آپ کو بی آر ٹی، گندم شوگر، ادویہ سکینڈل کا ثبوت دے رہا ہوں، فارن فنڈنگ کیس ہے کوئی کاغذ جمع نہیں ہوا،عمران نیازی نے ملک کی معیشت کوڈبودیاملک میں بے پناہ پریشانیاں ہیں،حکومت کے اندرتوکئی ترجمان ہیں،کیانیب پاکستان کی عوام کو جواب دہ نہیں ہے؟مکان نمبر 2 لین نمبر ایک زمان پارک میں چیئرمین نیب اپنی ٹیم بھیجیں اور پاکستان کی عوام کوبتائیں کہ یہ اثاثہ کس کاہے؟۔

انہوں نےکہا کہ ہرشخص کورونااورمعیشت کے حوالے سے پریشان ہے،نیب حکومت اور وزیراعظم سے ہدایات لیتا ہے، کابینہ اجلاس میں نواز شریف کے معاملے پر بحث ہوتی ہے،ایس او پی پر عمل کا میں ذمے دار نہیں،شہباز شریف کو عدالت میں پیش ہونا تھا،نیب کے پاس کچھ نہیں بچتا تو آخری کوشش کرتے ہیں جس کو آمدن سے زائد اثاثے کہتے ہیں،منی لانڈرنگ یا پھر کہتے ہیں کہ بے نامی ہوگئی، یہ تین آخری حربے ہوتے ہیں،نیب شہبازشریف پر سرکاری پیسے میں خورد برد ثابت کیا الزام تک نہیں لگا سکتا،چیئرمین نیب وزیر اعظم کے ہاتھوں بلیک میل ہورہے ہیں۔

مزید :

قومی -