کورونا وائرس ،پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ گھسنے میں کامیاب ،تین افسران کی کورنا رپورٹ مثبت آگئی،ملازمین میں تشویش
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت میں کرونا کے وار مزید تیز ، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے مزید تین افسران کی کورنا رپورٹ مثبت آگئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں افسران اور ملازمین کے کرونا ٹسیٹ کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب اسمبلی کے ہوسٹل میں رہائش پذیر اراکین اسمبلی کے کرونا ٹسیٹ مثبت آنے کے بعد وہاں ڈیوٹی دینے والے افسران کے ٹیسٹ کروائے گئے تو ان کا کرونا بھی مثبت آیا جبکہ اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلی آفیسر کی کرونا رپورٹ بھی مثبت آئی ہے جس کے بعد مزید افسران اور ملازمین کے کرونا ٹسیٹ کروائے جا رہے ییں جبکہ صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران میں بے چینی کی لہر پائی جا رہی ہے جبکہ متعدد افسران نے دوران اجلاس کام کرنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔