خطے کی پیچیدہ صورتحال ، وزیر اعظم آئی ایس آئی کے دفتر پہنچ گئے، کیا ہوتا رہا؟ جانئے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں خطے کی بدلتی اور پیچیدہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی ، اسد عمر اور معاون خصوصی معید یوسف کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم کو خطے کی بدلتی اور پیچیدہ صورتحال ، اندرونی چیلنجز اور پاکستان کے قیام امن میں کردار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملکی سالمیت اور خود مختاری کے تحفظ کیلئےتمام قوت بروئے کار لائی جائے گی۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر آئی ایس آئی کی جانب سے دی جانے والی قربانیوں اور انتھک محنت کو سراہا۔