اسلام آباد میں کرونا خطرناک حد تک پھیل گیا،کون سے 9 مقامات کو سیل کر دیا گیا ؟تفصیلات آگئیں

اسلام آباد میں کرونا خطرناک حد تک پھیل گیا،کون سے 9 مقامات کو سیل کر دیا گیا ...
اسلام آباد میں کرونا خطرناک حد تک پھیل گیا،کون سے 9 مقامات کو سیل کر دیا گیا ؟تفصیلات آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں کرونا خطرناک حد تک پھیل گیا جس کے بعد 9 مقامات کو سیل کردیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں کرونا وائرس خطرناک حد تک پھیل گیا،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے9 مقامات کو سیل کرکے رینجرز،پولیس اورفوج تعینات کرنےکےاحکامات جاری کردئیےگئے۔ذرائع کا کہناہےکہ سعودی پاک ٹاور،پاکستان سپورٹس بورڈ، چٹھا بختاور، نیشنل پولیس فانڈیشن،ای الیون 4 گلی نمبر 16،سیکٹر ہائی10اورہائی10فورگلی نمبر26اور سب سٹریٹ کو سیل کردیا گیا ہے ،اسی طرح سیکٹر جی نائن 4 کی گلی نمبر 111،سیکٹرجی سیون2کی گلی نمبر54،پی ڈبلیو ڈی کالونی بلاک نمبر 6اورسیکٹر جی 4 گلی نمبر 62 کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد کچہری کی تمام عدالتیں 30 جون تک بدستور بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، خصوصی عدالتیں بھی 30 جون تک مکمل بند رہیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی ججز صرف ضمانت،سٹےآرڈراورارجنٹ کیسز سنیں گے،خصوصی عدالتوں میں 30 جون تک صرف اہم مقدمات کی سماعت ہوگی، سول مقدمات کی سماعت بدستور 30 جون تک نہیں ہوگی۔واضح رہے پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 4,131 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 80,463 ہو گئی ہے جبکہ کورونا سے مزید 67 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جس کے بعد ملک بھر میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 1,688 تک جا پہنچی ہے۔