ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت، اقتصادی رابطہ کمیٹی نےبڑا حکم جاری کر دیا

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت، اقتصادی رابطہ کمیٹی نےبڑا حکم جاری کر دیا
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت، اقتصادی رابطہ کمیٹی نےبڑا حکم جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت پربرہمی کااظہار کرتے ہوئے

متعلقہ اداروں کو پیٹرولیم مصنوعات کا سٹاک پورا رکھنے اور  سختی سے مانیٹر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)کا اجلاس ہوا، اس موقع پر مشیر خزانہ نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پر برہمی کا اظہار کیا۔وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے متعلقہ اداروں کو پیٹرولیم مصنوعات کا سٹاک پورا رکھنے کی ہدایت کی اور پیٹرولیم مصنوعات کے سٹاک کو سختی سے مانیٹر کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ ای سی سی نے پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کے ریشنلائزیشن پلان کی منظوری دے دی، عدالتی فیصلوں کی روشنی میں ملازمین کے ریشنلائزیشن پلان پر عمل درآمد کیا جائے۔ ای سی سی نے پیٹرولیم مصنوعات کی پیشگی خریداری کے لیے کمیٹی قائم کردی، کمیٹی کی سربراہی معاون خصوصی ندیم بابر کریں گے۔اعلامیہ کے مطابق کمیٹی ایک سے 2 سال کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی پیشگی خریداری کی تجاویز تیار کرے گی، پی ایس او پیشگی خریداری کے لیے کاونٹر پارٹی ہوگی۔

وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی پیشگی خریداری کے لیے گارنٹیز فراہم کرے گی۔اعلامیہ کے مطابق اوگرا ایل این جی اور پیٹرولیم مصنوعات کی ماہانہ قیمت سے متعلق گائیڈ لائنز فراہم کرے گی۔ای سی سی نے آئی پی پیز کو 23 ارب روپے کی ادائیگیاں جاری کرنے کی منظوری بھی دی۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاملات کو ایک ہفتے میں حل کرلیا جائے گا۔

مزید :

قومی -